مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹی ایل پی نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیص آباد پہنچنے کی کال دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔ سیکرٹری اطلاعات ٹی ایل پی محمد امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن اجازت نہیں دی گئی، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی‘ رانا ثنااللہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟ محمد امجد رضوی نے کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دی جا چکی ہے‘ نظریہ پاکستان کانفرنس میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور استقبال کریں گے اور ہمارے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔