مزید خبریں

Jamaat e islami

امام حسینؓ نے ظالموں کو حکومت نہ کرنے کا سبق دیا‘وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ نے ثابت قدم رہ کر ظالموں کو عوام پر حکومت نہ کرنے کا سبق دیا۔انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی شہادت نے باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا،10 محرم الحرام کو رسول اللہؐ کے نواسے کی شہادت کا دن ہے، دین اسلام میں ظلم و جبر اور باطل قوتوں کی مداخلت کے خاتمے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی کا درس دیتا ہے، امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقا اور سربندی کے لیے قربانی دی،امام حسین ؓ کی شہادت باطل کی شکست اور موت ہے۔