مزید خبریں

Jamaat e islami

پاک سری لنکن دوستانہ آرچری سیریز منعقد کروائیں گے ،جگاتھ بیوارنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکن قونصلیٹ جنرل جگاتھ ابیوارنا نے کہا ہے کہ آرچری کے فروغ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آرچری اور روایتی کھیلوں کی دوستانہ سیریز منعقد کروانے کے لئے کوشاں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراس روٹ لیول پر اسپورٹس کے فروغ میں کوشاں اسپورٹس فار آل کے وفد سے بات چیت میں کیا ،وفد کی قیادت اسپورٹس فار آل کے چیئر مین شاہد ہاشمی کر رہے تھے ،وفد میں ایشیا کے سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ ،وائس چیئر مین فرحان خان ،کیو اے اے آرچری کی سیکریٹری کنول حسان ، قرت العین ،شہوار ناصر ،راشد مسعود اور انوار الحسن شامل تھے۔ قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں آرچری اور دیگر کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس فار آل کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،جو کہ گراس روٹ لیول پر اور خاص طور پر اسکولوں میں کھیلوں کے فروغ میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے۔