مزید خبریں

Jamaat e islami

فریداحمد ہاشمی

منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ
آج الحمدللہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے کارکنان اپنی مربی و محسن تنظیم کا 49واں یوم تاسیس منا رہے ہیں،
ایک وہ وقت تھا کہ جب امت مسلمہ کا شیرازہ بکھرا جارہا تھا فرقہ وارانہ عصبیت اپنے عروج پرتھی، ایسے میںجمعیت طلبہ عربیہ کا قیام عمل میں آیا جو کہ مدارس دینیہ میں پڑھنے والے طلبا کے لیے کسی انعام سے کم نہیں تھا، یہی جمعیت طلبہ عربیہ تھی کہ جس نے طالبان علوم دینیہ کو متحد کرنے کابیڑااٹھایا اور آج یہ تنظیم تناور درخت کی صورت اختیار کرگئی ہے الحمدللہ۔
اخوت اس کو کہتے ہیں چبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستان کا پیرو جواں بیتاب ہو جائے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے یہ تنظیم یونہی امت کو متحد کرتی رہے۔ میں تمام کارکنان اور اس تنظیم کے ذمہ داران کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔