مزید خبریں

پیغام یوم تاسیس

حافظ شمشیر شاہد
منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضاء اور نفرت پر مبنی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن و اخوت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جمعیت طلبہ عر بیہ نے خود اپنے ارکان کوا ور اس کے بعد دیگر گروہ بندیوں میں بٹے ہوئے افراد کو ایک دوسرے سے اختلا ف رائے رکھنے کے باوجو د کشادہ دلی سے پیش آنے کا درس دیا ۔ وطن عزیز اور دین اسلام کے لیے ہر محاز پر فکری اور علمی قربانی دینے پر اور ان کی بقاء اور استحکام کے لیے ہمہ وقت تیار کرنے کی تلقین کیں ۔جمعیت طلبہ عربیہ در اصل طلبہ کی نمائندگی تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی ذہنی فکری،عملی اور اعتقادی تربیت کرکے انہیں معاشرے کے لیے کار آمد فرد بناتی ہے،معاشرے کی خواندہ نیم خواندہ افراد کی دینی و ملی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے کے لیے طلبہ کو عملی اور تحقیقاتی ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ معاشرہ دینی آسودگی سے مالا مال رہے ۔
اس لیے ان اراکین جمعیت سے گزارش ہے کہ جمعیت کی جملہ ترجیحات کاوشوں ، احکامات ،قوانین ،منشور اور دستور کی پاسداری کرتے ہوئے قیادت کی ہدایت میں روشنی معاشرے کی فلاح و بہود میں نمایاں کردار اد ا کریں ۔ اور فقط رضائے الہٰی کے حصو ل کے لیے بندگان خد ا کی زندگیوں میں انقلاب لانے اور بعد ازاں دنیا بھرمیں اسلامی پرچم بلند کرنے کی کوشش میں مگن رہیں۔یوم تاسیس تجدید عہد کا دن ہوتا ہے ۔اس دن آ پ ان کا شکرادا کریں اپنے اسلاف کی یاد تازہ کریں۔آپ کا پہلا کام یہ ہے کہ آپ تحقیقی علم کو اپنی ترجیح اول بنائیں ۔تنظیم کو سمجھیں اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشیں دس محرم الحرام کو ایک تاریخی پس منظر ہے آپ اسی جذبہء قربانی کو بھی یاد رکھیں اور ظالموں جابرکے سامنے سر کٹانے کو سر جھکانے پر فوقیت دیں ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔