مزید خبریں

Jamaat e islami

گلستان جوہر:خاتون پر تشددکے الزام میں سیکورٹی گارڈ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کی تذلیل کے بدترین واقعے میں ملوث سیکورٹی گارڈکو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک سترہ میں سیکورٹی گارڈ اور خاتون کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی جاری تھی کہ اسی دوران سیکورٹی گارڈ نے سفاکیت کا مظاہرہ کیا اور خاتون کو زوردار تھپر رسید کردیا جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑی۔سفاک سیکورٹی گارڈ کو ذرہ برابر رحم نہ آیا اور اس نے زمین پر گری خاتون کو اپنا بھاری بھر کم جوتا منہ پر دے مارا، بھاری بوٹ منہ پر لگتے ہی خاتون بے ہوش ہوگئی تھی۔بعد ازاں تھانہ شارع فیصل میں متاثرہ خاتون ثناء نے درخواست د ے دی ۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے خاتون پرتشدد میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔