مزید خبریں

Jamaat e islami

وقت کے یزیدوں کیخلا ف نکلنا فلسفہ شہادت حسینؓ ہے، واسع شاکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر نے کہا ہے کہ وقت کے یزیدوں کے خلاف گھروں سے نکلنا فلسفہ شہادت حسینؓ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد قبا، گلبرگ میں ’’فلسفہ شہادت حسینؓ ‘‘کے موضوع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا وہ مسلمان جو ظلم کے نظام کو ختم کرنے کی عملی جدوجہد نہیں کرتا تو وہ امام حسین ؓکے راستے پر نہیں بلکہ یزید کے راستے پر گامزن ہے۔ لاکھوں لوگ اس وقت امام حسین ؓکو حق سمجھنے کے باوجود مدد کے لیے اپنے گھروں سے نہیں نکلے۔ یہی المیہ تھاجس کا درد آج تک محسوس کیا جاتا ہے۔آج ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ ہم ظالم حکمرانوں کے ساتھ کیوں کھڑے ہیں ؟ جو لوٹ مار اور کرپشن کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں آج بھی حق کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ سانحہ کربلا کے وقت لوگوں کو چاہیے تھا کہ امام کا ساتھ دیتے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے تو ملوکیت میں خلافت کا نظام قائم ہو جاتا اور معاشرے سے ظلم کا خاتمہ ہو جاتا۔