مزید خبریں

Jamaat e islami

ارشد ندیم قومی ہیرو قرار‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف سمیت دیگر کی مبارکباد

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم،آرمی چیف، آصف زرداری ، وزیر خارجہ بلاول زرداری، چیئرمین سینیٹ ،عمران خان سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صبح بیدار ہوتے ہی بہت خوشی کی خبر سنی۔ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشدندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ک ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے کامن ویلتھ گیمز میں نئی تاریخ رقم کی اور نیا ریکارڈ قائم کیا۔ارشد ندیم قوم کے فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔