مزید خبریں

Jamaat e islami

ملک بھر میں یوم عاشور آ ج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا ر ہا ہے

اسلا م آباد(صباح نیوز)حضر ت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور کربلا میں ان کے جانثار رفقا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے یوم عاشور آ ج ( اتوار کو) ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری جلوس نکالے جائیں گے۔ علما ء کرام اور زائرین حضرت امام حسین کی حق و صداقت پر مبنی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں گے۔ادھر نویں محرم کے سلسلے میں شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف حصوں میں تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ عزاداری جلوسوں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچائو کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے تھے،کراچی میں تیسرے پہر نشتر پارک سے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے عزا داری جلوس نکالے گئے، لاہور میں عزا داری جلوس اسلام پورہ سے نکالا گیا ۔تمام جلوسوں کی نگرانی کے لئے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔پشاور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے نکالا گیا ۔