مزید خبریں

Jamaat e islami

فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تبادلے: فیض حمید کور کمانڈر بہاوالپور تعینات

راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور سے تبدیل کرکے کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکرٹری پاک فوج ہوں گے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقرر و تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔