مزید خبریں

Jamaat e islami

سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد‘ مری میں داخلہ بند

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سیاحوں کی بڑی تعداد کی مری آمد،ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ ہوٹل
بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو 17میل دور ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا ہے، مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ٹریفک کی روانی متاثر ہونیکا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کو فوری طور پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانیکی ہدایت کی ہے۔