مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان پر آرٹیکل 62اور 63لگے گا‘طلال چودھری

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، صرف سزا کا تعین باقی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین پر آرٹیکل 62 اور 63 لگے گا، فواد چودھری کو قانون کا کچھ پتہ نہیں، دوسروں کو آزادی کا درس دینے والے خود غلام ہیں، انقلاب کا شوق ہے تو ایکس، وائی نہ کریں، ہمت ہے تو نام لیں۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے
اطلاعات و نشریات چوہدری شہباز بابر کے ہمراہ کرمانوالی حویلی سمندری ضلع فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنے مرضی جلسے جلوس کرلیں، دھرنے و دھمکیاں دیں یا ملک کو عدم استحکام کا شکار بنائیں وہ سزا سے نہیں بچ سکتے کیونکہ ان کے خلاف 62 اور 63 کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے لیکن اگر انہیں سزا نہ ہوئی تو نظام انصاف پر سوال اٹھیں گے کیونکہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ کسی ایک کو معمولی کوتاہی پر سزا سنادی جائے اور دوسرے کو آنکھ کا تارا بنایا جا ئے۔