مزید خبریں

Jamaat e islami

سیاست میں پیسے کے استعمال سے متعلق سخت قانونی ضوابط متعارف کرائے جائیں، فافن

اسلام آباد (آن لائن)فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن ) نے کہا ہے کہ سیاست میں پیسے کے استعمال سے متعلق سخت قانونی ضوابط متعارف کرائے جائیں۔ فافن کی طرف سے جاری اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں سیاسی مالیات سے متعلق قانونی شقوں کو مؤثر بنائیں ، تاکہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کو کم کیا جا سکے۔ پیسے کی وجہ سے ملک کی اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے عملی طور پر محروم ہے۔ سیاسی جماعتیں اہم انتخابی اصلاحات بشمول انتخابات میں پیسوں کے استعمال کو منضبط کرنے سے متعلق اصلاحات پر اتفاقِ رائے پیدا کریں ۔فافن کا کہنا ہے کہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ میں انتخابی اخراجات کو منضبط کرنے لیے موجود دفعات ناکافی ہیں ۔2018 کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پیسوں کے کھلے استعمال کے اثرات واضح دکھائی دیتے ہیں۔