مزید خبریں

Jamaat e islami

نوجوان نسل عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئے‘ شرجیل میمن

کراچی (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی ورکرز اور بالخصوص نوجوان نسل کو اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں صرف انتشار پھیلانہ ہے۔ یہ شخص اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے اور ورغلانے میں مصروف ہے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سانحہ پر نہ صرف شہیدوں کے ورثاء بلکہ پوری قوم افسردہ اور غمزدہ ہے، سانحہ کے بعد عمران خان کی جماعت نے جس طرح کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مہم چلائی شہداء کے ورثاء اور قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، پوری قوم میں عمران خان کے لیے نفرت بھڑ گئی ہے۔ شرجیل میمن نے عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے معاملے پر عمران خان اپنی حرکتوں سے باز آئیں ، ورنہ پاکستان کے غیرت مند عوام کے ہاتھ عمران خان کے گیریباں پر ہوںگے اور عوام انہیں بنی گالا سے باہر نکلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوان نسل اور اپنے ورکروں کو غلط راہ پر لے کر جا رہے ہیں،عمران خان اقتدار کی حوس میں نوجوانوں اور اپنے ورکروں کو نفرت کی آگ میں دھکیل رہے ہیں،جس کے نتائج ملک کے لیے بھیانک ثابت ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی غلط طرزسیاست کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں لگ گئیں اور جیل چلے گئے، 6 پاکستانی اپنے خاندانوں کے کفیل تھے ، اس واقعہ کا ذمے دار کوئی اور نہیں صرف عمران خان ہے۔