مزید خبریں

معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک راشد پرویز کا تعزیتی پیغام

پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین اور سعودی عرب کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک راشد پرویز نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے اعلی افسران عوامی خدمت کا جذبہ لئے وطن پر قربان ہو گئے جس پر پوری پاکستانی قوم ان کی مقروض ہے ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ کورکمانڈر لفیٹننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر افسران کی شہادت کا سن کر دلی صدمہ پہنچا وطن کے محافظوں کی شہادت ملک اور ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے سپوت سیالکوٹ لفیٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید ایک پروفیشنل انتہائی مخلص ملنسار شفیق اور محب وطن انسان تھے بلوچستان میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کی سرکوبی میں ان کا کردار اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں مجھ سمیت پوری قوم اور اہل سیالکوٹ اس دلخراش حادثے میں لفیٹننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر مخموم اور افسردہ ہیں بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس آفیسرز خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں جس پر آن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ملک راشد پرویز اعوان نے مزید کہا کہ وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانیں سیلاب میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچانے کے لیے وار دیں لفیٹننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھی انسانیت کی بے لوث خدمت اور فرض کی بجا آوری کی روشن مثال بنے کر پاکستانی قوم کے دلوں میں زندہ جاوید رہے گے ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحان تعالٰی لفیٹننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر شہداء کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر ایوب سے نوازے آمین ناقابل تلافی نقصان پر شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔