مزید خبریں

پاکستانی پیرنٹس گروپ الخبرکے ممبران کے اعزازمیں عشائیہ

پاکستانی پیرنٹس گروپ الخبر کے نئے آنے والے ممبران مرزا ریاض اور انجینئر مختار نے گروپ ممبران کے اعزاز میں عشائیے کا انتظام کیا جس میں خصوصی طور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی جن میں پبلک پراسیکیوشن دمام کے سابقہ مترجم محمد جلیل پاکستان تحریک انصاف کے نزاکت گجر ، پاکستان مسلم لیگ نون کے راجہ طالب کیانی اور راجہ عامر کیانی پاکستان عوامی تحریک کے میاں مرتضی مرتضائی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف شہباز احمد کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت محمد افضل طور نے پیش کیا سیکرٹری جنرل سردار الطاف نے اپنے مخصوص اندازُ میں نظامت کے فرائض انجام دئیے اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا تقریب کی خاص بات مرزا ریاض کے بزنس کی پروموشن تھی جس کے لئے داری کے کنٹری ہیڈ شیخ تھانی العنیزی تشریف لائے۔ ” داری ” کی طرف سے انجینئر مختار نے مکمل بریفنگ دی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ صدر مزمل شاہ نے شرکاء کو پیرنٹس گروپ کی سوشل ویلفیئر کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہی دی سینئر نائب صدر افتخار احمد دين نے اپنے خطاب میں مرزا ریاض جیسے زیادہ سے زیادہ پاکستانی بزنس مین کو گروپ میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور ديا تا کہ ویلفیئر کے کام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان ایمبیسی ریاض کے الأحساء میں فوکل پرسن ندیم اختر گجر خاص طور پر تشریف لائے اور اپنے خطاب میں مذہبی طور سوشل ویلفیئر کی تشریح پیش کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے نزاکت گجر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے راجہ طالب کیانی صاحب نے سیاسی نظریات کے برعکس پیرنٹس گروپ کے جذبے کو سراہا اور ایمبیسی فوکل پرسن راجہ عمران کو خراج تحسین پیش کیا اور پیرنٹس گروپ کے پلیٹ فارم سے اکٹھے چلنے کا عہد بھی کیا گروپ سینئر ممبر اور ڈاکٹرز گروپ کے ڈاکٹر فخرالدین نے ایسی تقاریب کے مسلسل ہونے پر زور دیا تا کہ کمیونٹی میں سوشل ویلفیئر کا شعور اجاگر ہو۔
بانی رکن منشا طاہر نے گروپ کی جانب سے سوشل ویلفیئر کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
چئیرمین ملک نصراللہ خان نے آن کال سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور گروپ کی ایگزیکٹیو باڈی کو داد دی کہ پیرنٹس گروپ اس وقت منطقہ شرقیہ سعودی عرب میں سب سے فوقیت لے چکا ہے۔