مزید خبریں

ریاض میں بکس ساؤتھ ولیج میں یومِ پاکستان کےحوالے سےتقریب کا انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بکس ساؤتھ ویلج میں 14 اگست یومِ پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل وڑائچ تھے۔ تقریب سے ویلفیئر اتاشی سہیل وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بڑی قربانیاں کے بعد وجود میں آیا ہے۔ اس کی قدر کرنی چاہے اور دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے میرا یہ خصوصی پیغام ہے کہ ہمیشہ اپنا کردار بہتر اور ایمانداری قائم رکھو تاکہ آپ پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کا نام سر بلند رہے۔ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے جہاں کے قانون کی پاسداری کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل آئی سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا میں ساؤتھ ویلج کے کیمپ بوس کانسو اور ویلفئیر آفیسر راجیش کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ہوئے ایک بہت اچھا پروگرام آرگنائز کروایا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے لڈی ڈانس اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ جبکہ خوش نصیب افراد کو قراندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی دیے گئے۔ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب، جاوید خان، مرزا نعیم، اظہارالحق عباسی سمیت دیگر افراد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔