مزید خبریں

محمد ذیشان کوصحافتی خدمات کے اعتراف میں بہترین صحافی کا ایوارڈ دیا گیا

پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی جانب سے سعودی عرب میں معروف پاکستانی صحافی اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب ” القعوعیہ ریجن کے صدر محمد ذیشان کو انکی اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ( بیسٹ جرنلسٹ آف 2022 ) کا ایوارڈ دیا گیا ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے کہا کہ محمد ذیشان سنجیدہ روشن خیال اور زمینی سطح کی صحافت کے لیے جانا جانے والا نام ہے محمد ذیشان کو کم عمری میں اپنی محنت جدوجہد اور منفرد سوچ کی وجہ سے علمی ادبی اور صحافتی دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے عابد شمعون چاند نے کہا کہ میں ذاتی طور محمد ذیشان کی صلاحیت و صالحیت سے متاثر ہوں محمد ذیشان جیسے بلند حوصلہ صحافی صحافتی دنیا کا قیمتی اثاثہ ہے محمد ذیشان ادبی اور صحافتی حوالے سے نا صرف روایات کو آگے بڑھا رہے ہے بلکہ جدت کو بھی اپنا رہے ہے سعودی عرب میں کمیونٹی کے لیے ان کی بے لوث صحافتی خدمات ناقابل تسخیر ہیں ان کی بہترین مثالی اور اعلی صحافتی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناظم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد ذیشان جیسے قابل اور محنتی صحافی پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کا فخر ہے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ان کو بہترین اور غیر جانبدارانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ذیشان نے کہا کہ کمیونٹی کی بے لوث خدمت ہی میرے لیے سب سے قیمتی ایوارڈ ہے محمد ذیشان نے کہا کہ سعودی عرب میں تمام صحافیوں کو چاہیے کہ بلاتفریق غیر جانبدار اور مثبت صحافت کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کریں محمد ذیشان نے ایوارڈ دینے پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم میری پہچان اور میرا فخر ہے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے محمد ذیشان کو صحافتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محمد ذیشان آئندہ بھی اسی لگن کے ساتھ اپنے قلم کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت میں اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہے گے۔