مزید خبریں

پی آئی اوایف کے سکریٹری فنانس سید محمود معین الدین سے ایک ملاقات

پاکستان انٹرنیشنل اوورسیزفورم (پی آئی اوایف) سعودی عرب چیپٹر کے سکریٹری فنانس سید محمود معین الدین سعودی عرب جدہ کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ عوام میں دن بدن ان کا بڑھتا ہوا خلوص اور پیار اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ صدق دل سے عوام کی خدمت اور خداکی خوشنودی کے حصول کے لئے کمربستہ ہو چکے ہیں۔ وہ گذشتہ 4 دہایئوں سے جدہ میں رہائش پذیر ہیں لیکن ایک طویل عرصہ سے وطن سے دور رہ کر بھی اپنی سوہنی دھرتی پاکستان اور وہاں کی عوام سے پیار کرتے ہیں وہ اپنوں میں رہ کر ہی اپنی زندگی کوخوشحال بنانے کے متمنی ہیں۔ ان کے نزدیک دیار غیر میں عیش و عشرت اور سکون والی زندگی کے ساتھ ساتھ ہم وطنوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کی اہمیت ہے۔ وہ صرف اور صرف خدا کی خوشنودی کے لئے اپنے آپ کو اس خدمت خلق کے لئے وقف کر چکے ہیں میری جب ان سے ملاقات ہوئی تو وہ انتہائی خندہ پیشانی سے پیش آئے۔ انھوں نے اپنے سفر زندگی کئی واقعیات سنائے لیکن جو سب سے زیادہ متاثرکن واقعہ بتایا وہ یہ تھا کہ انھوں نے صرف اپنےخدمت خلق کے جذبہ اور اخلاق سے دو غیر مسلموں کو بمشرف اسلام کیا۔ اس کے لئے انھوں نے کوئی بہت زیادہ محنت نہیں کی بلکہ بلکل عام اورآسان طریقہ سے ان کے غلط طرزِ عمل پر سمجھایا اور انھوں کلمہ شہادت کی سعادت حاصل کرلی۔انھون نے کہا دنیا میں لا تعداد این جی اوز تنظیموں فرقوں اور سوسائٹیز نے اپنی مدد آپ کے تحت خدمت خلق کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جن میں بے شمار کامیابی سے اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ پی آئی اوایف بھی جس کا قیام پاکستان قونصلیت جدہ کے ایک سابق ویلفئیر قونصل اور پاکستان کی نامور علمی ،ادبی اور سماجی شخصیت محترم شان الحق حقی کے ہونہار پوتے جناب تحسیم الحق حقی نے اسی سماجی وفلاحی جذبہ کے تحت رکھی تھی تو میں نے ان کا دامن سے دامن تھام کر چلنے کا فیصلہ کیا اور ان کی اس تنظیم میں مالی امور کی نگرنی کی ذمہ داری سنبھالی اور اپنی پیرانہ سالی کے باوجود خداکی خوشنودی کے حصول کے لئے کمربستہ ہوں۔