مزید خبریں

سمیرہ عزیز نے” یمز لاؤنج” کیفے اینڈ ریسٹورنٹ جدہ کا افتتاح کیا

معروف سعودی میڈیا شخصیت، خاتون صحافی، سماجی کارکن اورسمیرہ عزیزگروپ آف کمپنیز کی چیئرپرسن سمیرہ عزیزنے جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے قریب معروف اور انتہائی مصروف کاروباری مرکز العزیزیہ کی شاہراہ مولفین پر کھلنے والے “یمز لاؤنج کیفے اینڈ ریسٹورنٹ” کا افتتاح کیا۔ اس سادہ مگر پُروقار موقع پر ان کے مقامی اردو روزنامہ کےسینئر صحافی آغا ذکاء ندیم، جسارت کے بیورو چیف سید مسرت خلیل اورکاروباری شخصیت عبداللہ خلیل بھی تھے۔ جاذبِ نظر اور خوبصورت یمز لاؤنج” کیفے اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے سمیرہ عزیز نےخوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ کیفے کی پذیرائی اور مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو یقیناً قابل تعریف ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ فاسٹ فوڈ ڈشز، منفرد مشروب اور خدمات کے معیار کے لحاظ سے یہ کیفے ایک بہترین اضافہ ہوگا۔
یمز لاؤنج کیفے اینڈ ریسٹورنٹ کے ذمہ دار ہاشم ندیم نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سمیرہ عزیز کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس مختلف فلیورز کی کافی کے علاوہ منفرد انداز کے جوسز اور اسپیشل تیار کردہ ڈرنکس موجود ہیں۔ ہم فاسٹ فوڈ کے علاوہ چائنیز ڈشز بھی پیش کر رہے ہیں۔ سالگرہ تقریب، فیملی فنکشن اور دوستوں کی محفل سجانے کے لئے یہاں شاندار سٹیج کے علاوہ سلور اور گولڈن لاؤنجز ہیں۔ جہاں آپ اہل خانہ کے ساتھ خوبصورت اور خوشگوار ماحول میں منفرد اقسام کی ڈشز اور مشروبات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہمارے یہاں فیملیز کی خاطر تواضع کےلئے خواتین عملہ ہے۔ اس کے علاوہ میٹنگ ہال موجود ہے جہاں آفیشل میٹنگز کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ ہم اپنے کسٹمرز کو شام 4 بجے سے رات ایک بجے تک اس کیفے اینڈ ریستوراں میں خوش آمدید کہنے کے منتظر رہتے ہیں۔