مزید خبریں

Jamaat e islami

نیدرلینڈ کے دورے سے قبل قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش کی وجہ سے بدستورمتاثر

لاہور (جسارت نیوز) نیدرلینڈ کے دورے سے قبل قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش کی وجہ سے بدستورمتاثر رہا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے انڈور ہال میں مشقیں جاری رہیں، پریکٹس میچز کا شیڈول تبدیل، ملتوی شدہ شائینز کے خلاف بابر الیون 10اور 11اگست مدمقابل ہوگی۔ دونوں میچز ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ اب آج دوپہر 2 بجے سے ساڑے 6 بجے شام تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرے گا۔ عاشورہ (شہادت امام حسین )کے احترام میں کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے روٹرڈیم، نیدرلینڈ کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے روانہ ہوگا۔