مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:تحریک لبیک کے ضلعی نائب ناظم کی تاجر اتحاد کے صدر سے ملاقات

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی نائب ناظم حافظ ذیشان ربانی کی قیادت میں وفد نے حیدرآباد تاجر اتحاد کے صدر محمود راجپوت سے ملاقات کی اور تاجر برادری پر حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ذریعے عائد ظالمانہ ٹیکس کے خاتمہ پر مسرت کا اظہار کیا۔ وفد میں ضلعی ناظم اعلی عبدلقادر ملکانی، ضلعی ممبران عمر چشتی، فرخ نقشبندی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر حیدرآباد تاجر اتحاد کے صدر محمود راجپوت نے تاجر برادری کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف جدوجہد میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ دینے پر تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ ذیشان ربانی اور عبدالقادر ملکانی نے کہا تاجر برادری ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کامیاب جد و جہد ہر مبارکباد کی مستحق ہے ۔