مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:سانگھڑ کے رہائشی کا بیٹے اور بہو کے اغواء کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سانگھڑ کے گوٹھ محراب لسکانی کی رہائشی مسماۃ صدوری لسکانی نے پسند کی شادی کرنے والے بیٹے اور بہو کے اغواء کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کچھ عرصہ قبل بیٹے ریاض لسکانی نے پسند کی شادی کی ۔شادی کے بعد ریاض اور اس کی بیوی زاہدہ میرالی بھٹ شاہ گئے جہاں سے دونوں کو مبینہ طو رپر اغوا کرلیا گیا بہت تلاش کے باوجود آج تک کوئی پتہ نہیں ،خدشہ ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ بیٹے اور بہو کو بازیاب کراکر انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے ۔