مزید خبریں

Jamaat e islami

کوٹری ،میونسپل ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیں

کوٹری(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی بھولاری اور ٹائون کمیٹی جامشوروکے 150ملازمین کی مسلسل غیر حاضری پر ایڈمنسٹریٹر نے تنخواہ روک لی۔ ملازمین کی عدم حاضری کے سبب نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا نظام بھی متاثر ، کھوسٹ ملازمین میں بے چینی پھیل گئی۔ ایڈمنسٹریٹر کے خلاف مالی بدعنوانی کا پروپیگنڈا شروع، رین ایمرجنسی کے باوجود ملازمین ڈیوٹیوں سے غائب تھے حکام کے حکم پر تنخواہ روکی ہے، ایڈمنسٹریٹر اصغر بھنڈ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری جامشورو میں رین ایمرجنسی کے دوران میونسپل کمیٹی بھولاری اور ٹائون کمیٹی جامشورو کے 150 ملازمین کی مسلسل غیر حاضری پر ایڈمنسٹریٹر نے مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں جس پر گھوسٹ ملازمین میں بے چینی پھیل چکی ہے۔ گھوسٹ ملازمین نے تنخواہوں کی بندش پر ایڈمنسٹریٹر کے خلاف پروپیگنڈا شروع کرتے ہوئے ادارے میں مالی بدعنوانی کا الزام عائد کردیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر اصغر بھنڈ کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی ہونے کے باوجود مذکورہ ملازمین ڈیوٹی سے غائب تھے جس کی وجہ سے نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے کام میں خلل پیدا ہورہا تھا جس پر متعدد بار انہیں ڈیوٹی پر آنے کا کہا گیا لیکن وہ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں جس پر حکام کے حکم پر تنخواہیں روک دیں اگر اب بھی ڈیوٹی پر نہیں آئے تو مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین کو مقامی بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔