مزید خبریں

Jamaat e islami

سجاول: ایک ہی نوعیت کی 2 وارداتیں، قتل یا خودکشی کسی کو نہیں پتا

سجاول(نمائندہ جسارت) ایک اور نوجوان موت کی نیند سوگیا، قتل یا خودکشی، کسی کو پتا نہیں، آخر کیوں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ؟ سجاول شہر میں 2 وارداتیں، نوعیت ایک ، شہریوں میں دونوں واقعات پر تشویش، دونوں وارداتیں معمہ بن گئیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ماہ قبل سورج رائس مل میں کام کرنے والے مزدور نریش کمار کی اسی مل میں لٹکی ہوئی لاش ملی، گزشتہ رات میمن پیٹرول پمپ کے مینیجر صادق علی شیخ کی گولی لگی لاش ملی، نریش کمار اور صادق علی شیخ کے واقعات کیوں ملتے جلتے ہیں؟ نریش کمار اور صادق علی شیخ میمن کی لاش کو رسی سے باندھ کرلٹکایا گیا، دونوں ہاتھ پیچھے کی طرف بندھے ہوئے تھے، اس وقت سی سی ٹی وی سسٹم بند کیوں تھا؟ بالکل اسی طرح پمپ مینیجر صادق علی شیخ کی گولی لگی لاش ملی لیکن کسی مزدور کو خبر نہیں اور حیران کن بات سی سی ٹی وی سسٹم بند تھا ،آخر وہ کون ہے جو خودکشی کا ڈراپ سین دکھا کر نوجوانوں کو قتل کررہا ہے؟