مزید خبریں

Jamaat e islami

کوئٹہ ،شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون کا حکومت سے تحفظ کا مطالبہ

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون نے حکومت سے تحفظ اورانصاف کی اپیل کی ہے ۔کوئٹہ کی مشرقی بائی باس کی رہائشی خاتون بخت بی بی نے گھر کے افراد کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر صابر چانڈیو نشہ کرتا ہے جو عادی مجرم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صابر ان پرتشدد کرتا ہے ، اور اغوا کرکے سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم لے جاکر زبردستی شادی کرلی۔ بخت بی بی نے کہا کہ دس لاکھ روپے بھتا بھی لے چکا ہے۔اور بدستور ہراساں کررہا ہے ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ بخت بی بی نے حکومت اور پولیس سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔