مزید خبریں

Jamaat e islami

صحرائے تھر میں بارش کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں

ٹنڈوباگو(نمائندہ جسارت )صحرائے تھرپار کرکے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعدخشک سالی کے شکار صحرا میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اوربیراجی علاقوں سے بڑی تعدادمیں سیاح تھرپارکرجارہے ہیں صحرا میں سبزہ اورچارہ اگنے کے باعث ٹنڈوباگو اورزیریں سندھ کے دیگربیراجی علاقوں سے مویشی پال افراد اپنے مویشی تھرپارکرلے جانا شروع ہوگئے ہیں بیراجی علاقوں سے مویشیوں کے قافلے تھرپارکرجاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تھرپارکرجانے والے مویشی پال افرادنے بتایا کہ صحرائے تھرپارکر میں بیراجی علاقوں کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اوروہاں مویشیوں کاچارہ اگ آیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے مویشی تھرپارکر لے جارہے ہیں صحرائے تھرپارکر میں ہونے والی بارشوں کے بعدٹنڈوباگو سے متصل تھری علاقوں سمیت صحرابھرمیں روائتی مقامی فصلوں مونگ، تل، باجرے اورخربوزوں کی بوائی بھی شروع ہوگئی ہے اورشدیدخشک سالی کے باعث پریشان تھری باشندوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں ادھرتھرپارکرپولیس کے ترجمان نے تھرپارکرآنے والے سیاحوں کوآگاہ کیاہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث تھرپارکرکے مختلف علاقوں کی سڑکیں متاثرہوئی ہیں جس کی وجہ سے سیاح کسی حادثے سے بچنے کے لیے احتیاط سے سفرکریں۔