مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر پولیس کی اہم کارروائی، سی پیک کا لاکھوں مالیت کا چورایا گیا سامان برآمد

سکھر ( نمائندہ جسارت) سی پیک کی لاکھوں روپے مالیت کی چرائی گئیں وائر، تاریں و دیگر اہم مسروقہ مواد برآمد، سکھر پولیس کی اہم کارروائی۔ ترجمان پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزمان نے دبر کے علاقے سی پیک منصوبے سے وائرس، تاریں، لوہا چرا کر فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او دبر کو مسروقہ سامان برآمد کرواکر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ایس ایچ او دبر علی بخش شر نے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پہ چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ تاریں لوہا برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ سامان سے پیک حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔