مزید خبریں

Jamaat e islami

بدین ،امریکی بزنس کونسل کی جانب سے 24 لفٹ پمپ کا عطیہ

بدین(نمائندہ جسارت) امریکن بزنس کونسل کے نمائندوں کا رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کے ہمراہ بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ صورتحال اور نقصانات کا جائزہ نکاسی آب کے لیے فوری طور پر 24 لفٹ پمپ حوالے کیے گئے مزید ریلیف کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق امریکن بزنس کونسل کے نمائندوں سارہ علی اور خرم نے جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کے ہمراہ بدین کے بارش متاثرہ زیرآب علاقوں محلہ گوٹھ ہاشم خاصخیلی ریلوے اسٹیشن اتفاق کالونی ہنگورجا ملاح محلہ سول اسپتال اقلیتی گواریہ محلہ کے علاوہ دیگر بارش متاثرہ علاقوں زیرآب تعلیمی اداروں اسلامیہ کالج سندھ یونی ورسٹی لاڑ کیمپس او پی ایف پبلک اسکول اور گردونواح کے زیرآب آبادیوں کا دورہ کر کے بارش کے بعد کی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر امریکن بزنس کونسل کے نمائندوں نے زیرآب علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری طور پر 24 لفٹ پمپ مہیا کرتے ہوئے متاثرین بارش کو یقین دہانی کرائی کے پاک امریکن بزنس کونسل ہمیشہ کی طرح ہر مشکل میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر ممکن ریلیف اور بحالی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 64 پاک امریکن بزنس کمپنیوں اور سرمایہ کاری اداروں پر مشتمل امریکن بزنس کونسل نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب زدہ علاقوں کی متاثرہ عوام کی مدد اور تعاون کے سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کی نشاندہی اور اپیل پر بدین کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کی مشکلات اور نقصانات کا جائزہ لیا ہے تاکہ ان کی ممکنہ مدد کی جا سکے ۔اس موقع پر جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا نے امریکن بزنس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکن بزنس کونسل نے بارش متاثرہ عوام کی پریشانی اور مشکل کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر بدین کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنے نمائندوں کو یہاں بھیجا ہے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی صورتحال کو دیکھا ہے اور پانی کی نکاسی کے لیے فوری طور پر 24 لفٹ پمپ مہیا کرنے کے علاوہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی رپورٹ پر مزید ریلیف مہیا کی جائے گی۔ حسنین مرزا نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے بدین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مسلسل قومی اسمبلی میں صوبائی اسمبلی اور میڈیا کے علاوہ ہر فورم پر پانی کی نکاسی اور متاثرین کے ریلیف کے لیے آواز بلند کی ہر سطح اور فورم سے متاثرین کی مدد کے لیے اپیل بھی کی ہے اور کوشش ہے کہ بارش متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ حسنین مرزا نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے متاثرین کو مایوس کیا ہے اب تک متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی گئی جس کے باعث متاثرین کی مشکلات میں آضافہ ہو رہا ہے. اس موقع پر بارش متاثرین نے وفد کو بتایا کہ وفاقی وزرا کی ٹیم مختصر فوٹو شیشن کے بعد یہاں سے روانہ ہو گئی کسی قسم کی مدد یا ریلیف کا اعلان بھی نہیں کیا جبکہ اب تک ہمارے گھر بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔