مزید خبریں

Jamaat e islami

کندھکوٹ: مختلف جانوروں میں لمپی اسکن وائرس پھیلنے لگا

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ضلع بھر میں مختلف جانوروں خاص کر گائے میں لمپی اسکن کا وائرس زیادہ پھیل گیا ہے۔ خاص کر تحصیل کندھکوٹ زیادہ متاثر ہے، وائرس کے اضافے کا سبب محکمہ وائلڈ لائف، ویٹنری اسپتال فیلڈ عملہ، محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ برابر کی شریک ہے، کیونکہ مرنے والے جانور سر عام مختلف مقامات پر پڑے ہوئے ہیں تعفن سے وائرس پھیل رہا ہے، اکثر لوگ مرے ہوئے جانوروں کو نہروں میں پھینک دیتے ہیں۔ دیگر جانور جب نہر سے پانی پیتے یا بچے بڑے نہر میں نہاتے ہیں انہیں خارش لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلوں کی انتظامیہ و دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران کو خصوصی ہدایات دینے کی ضرورت ہے کہ وہ مرے ہوئے جانوروں کو سرعام پھینکنے یا نہروں میں ڈالنے کے بجائے گڑھا کھود کر اس میں ڈال کر پھر مٹی ڈال دیں تا کہ وائرس مزید نہ پھیل سکے۔ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ذریعے علاقائی نمبرداروں کو بھی پابند کروایا جانا ضروری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مرے ہوئے جانوروں کو سرعام پھینکنے اور نہروں میں پھینکنے سے متعلقہ افراد کو روکیں۔