مزید خبریں

Jamaat e islami

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار439میگاواٹ ہو گیا

اسلام آباد( آن لائن )ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار439میگارواٹ ہو گیا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں8گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18ہزار 461 میگا واٹ، کل طلب 24ہزار900 میگا واٹ ہے۔اس وقت پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پلانٹس 830 میگا واٹ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 7ہزار 500میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 786 میگا
واٹ اور سولر پلانٹس سے پیدوار 145 ہے۔ اسی طرح بگااس پاور پلانٹس سے75میگاواٹ اورجوہری ایندھن 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں8گھنٹے تک بجلی کی لوڈشڈنگ کی جا رہی ہے۔