مزید خبریں

Jamaat e islami

تحریک انصاف نے اسلام آبا د میں جلسے کیلیے مقام فائنل کرلیا

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 13اگست کی رات کے جلسے کے لئے مقام فائنل کرلیا۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں پاور شو کا فیصلہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے نجی ٹی وی بات
کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا جس کی تاریخ فائنل ہے تاہم مقام کا فیصلہ نہیں کیاتھا۔اب تحریک انصاف نے یوم آزادی جلسے کے لئے مقام منتخب کرلیا اور جلسے کے لئے اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ کا انتخاب کیا گیا جس میں عمران خان اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔