مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر حکومت پاگل ہوگئی ہے ، فواد چودھری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے فنڈنگ کے معاملے کو لے کر پاگل ہی ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ٹوٹل 13 اکاؤنٹس ہیں جس میں ہمارے لوگوں کو کل 2 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے لیکن بڑھا چڑھا کر اس رقم کو اربوں روپے بتایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو یہ اکاؤنٹس کی تفصیلات دی گئیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ بتا چکا ہوں ایک انٹرنیشنل اکاؤنٹ کھلا اور اس میں ساری فنڈنگ آئیں، یہ 13 اکاؤنٹس بھی ڈیکلیئرڈ ہیں اور ایک ایک کی تفصیل ہم نے فراہم کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو ساری جماعتوں کے اکاؤنٹس پر اکٹھا فیصلہ کرنے کا حکم دیا، فنڈنگ آڈٹ قانوناً ہر سال ہونا ہے، کیسے پیسے اکٹھے کیے اور خرچ کیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2013ء کے الیکشن میں ہمارے رہنماؤں کو 20 سے 25 لاکھ روپے بھیجے گئے۔فواد چودھری نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے 4 ملازمین کو ایف آئی اے نے بلایا ہے، ایف آئی اے کس حیثیت سے یہ نوٹسز جاری کر رہی ہے، توقع ہے ہم ایف آئی اے میں پیش ہوں گے اور وہ بھی پیش ہوں گے، عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے سے تعاون کرنا ہے تو کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے اور 25مئی کے مقدمات کے حوالے سے ان سے تحقیقات کی جائے، ہمیں امید ہے کہ رانا ثنااللہ اور باقی لوگ چھپیں گے نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نہ صرف جانبدار ہے بلکہ یہ ملا ہوا ہے، الیکشن کمیشن اس وقت پی ڈی ایم کی سبسڈری بن گیا ہے۔ قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے وزیر داخلہ رانا ثناء کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ رانا صاحب! اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔