مزید خبریں

Jamaat e islami

اوورسیز پاکستانیوں کاچیف الیکشن کمشنر کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال

لاہور(صباح نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے قانونی نوٹس ارسال کیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق الیکشن کمیشن کی جانب سے ختم کرنا قانون کی خلاف وزری ہے، الیکشن کمیشن نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو نان پاکستانی ڈیکلیئر کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس اقدام سے دہری شہریت رکھنے والے افراد کی توہین ہوئی۔نوٹس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اوراراکین الیکشن کمیشن دہری شہریت رکھنے والے افراد سے معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالتوں میں ہتک عزت کے کیسز دائر کیے جائیں گے۔