مزید خبریں

Jamaat e islami

آزاد کشمیر کو حاصل اختیارات کا ہر سطح پر تحفظ کیا جا ئیگا‘ کل جماعتی کانفرنس

 

اسلام آباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ13ویں ترمیم کے تحت حکومت آزاد کشمیر کو حاصل شدہ آئینی، قانونی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات میں کسی قسم کی کمی یا تبدیلی قابل قبول نہیں اور ان حاصل کردہ اختیارات کا ہر سطح پر تحفظ کیا جا ئے گا۔ سیاسی قیادت نے آزادکشمیر کے عبوری آئین میں 15ویں ترمیم کی مجوزہ ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ 2018ء میں حکومت پاکستان کی مشاورت سے کی گئی۔13ویں ترمیم آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں کا مظہر ہے۔