مزید خبریں

Jamaat e islami

ہم نئے انتخابات کیلیے ہر وقت تیار ہیں‘غفور حیدری

کوئٹہ(صباح نیوز)جمعیت علمااسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نئے الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں عمران خان کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے اوپرکوئی دباو یا ڈر نہیں ۔ فیصلہ اتحادی جماعتوں نے کرنا ہے جن کا موقف ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالنے تک اور عمران خان کے پھیلائے ہوئے گند کو صاف کرنے کا موقع ملے گا تو نئے الیکشن کرادیئے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان کے دوغلے ایجنڈے اور یوٹرن سے قوم بخوبی آگاہ ہوچکی ہیں۔ عمران خان دوسروں کو چور کہتا ہے لیکن خود سب سے بڑا کرپٹ اور چوروں کا سرپرست نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی متوسط طبقے کی جماعت ہے اس میں کوئی سرمایہ دار یا بیرون ڈالر دینے والا نہیں ۔ہم عام عوام میں سے ہیں۔ مہنگائی سے ہم بھی متاثر ہوتے ہیں،رکن پارلیمنٹ بن جانے کا مطلب یہ نہیں،کہ مہنگائی ہمیں متاثر نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوانے اور اس سے ٹھیک کروانا مسئلہ بن جاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جمعیت علمااسلام کا مو قف ہے ک انتخابی اصلاحات اور ضروری ترامیم کرکے جلداز جلد نئے مینڈیٹ کیلئے عوام کے پاس جانا ضروری ہے ،تاکہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کیلئے ہمہ گیر اور کثیر الجہتی پالیسیاں بنائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ اس وقت ہوگی جب ملک میں امن وامان اور سیاسی ہم آہنگی ہوگی ۔ جب ملک داخلی اور خارجی مسائل کا شکار ہوگا ۔ تو بیرون ملک سے سرمایہ کاری آنا تو درکنار ملک کے اندر کا سرمایہ دار بھی بھاگ جائیگا۔