مزید خبریں

Jamaat e islami

یونیک بائیک میں مزدور دشمنی بند کی جائے

سائٹ ایریا حیدر آباد میں موٹر سائیکل بنانے والے ادارے یونیک بائیک میں تقریباً 80 مزدور عرصہ ایک سال اور دس سال سے کام کررہے ہیں۔ ان مزدوروں کو کوئی قانونی سہولت حاصل نہیں۔ پچھلے دنوں کچھ مزدوروں کا زبانی گیٹ اسٹاپ کرکے ملازمت سے نکال دیا گیا۔ زبردستی سادہ کاغذوں پر دستخط کرکے انتہائی قلیل واجبات دے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا مزدوروں سے کہنا ہے کہ کہیں بھی چلے جائو جو رقم دے دی ہے اس سے زیادہ ایک روپے بھی نہیں دیں گے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے محکمہ محنت کے اعلیٰ حکام سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔