مزید خبریں

Jamaat e islami

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالباتCAAـ

یکم اگست کو جوئنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس 3بجے ہیڈکوارٹر سی اے اے میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام یونین، آفیسر ایسوسی ایشن، گلڈ، پرائم منسٹر پیکیج، ریٹینرشپ ملازمین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جبکہ ایاز بٹ اور چودھری ثنااللہ کو لاہور سے، رانا زاہد علی کو اسلام آباد سے اور شفیق کشمیری کو کینیڈا سے لائیو زوم پر شریک کیا گیا۔ اجلاس میں بلا تفریق بونس کا فوری اجرا، پرائم منسٹر پیکیج ملازمین کی مستقلی، حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پنشن میں اضافہ، ہاؤس گرانٹ کا اجرا، سپریٹنڈیٹ کی اپ گریڈیشن، قیمتی زمین کی بندربانٹ کی روک تھام، انکوائری کی آڑ میں غنڈاگردی، لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی، تمام کنٹریکٹ اور عارضی ملازمین کی مستقلی اور آخر
میں منسٹر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کے لاہور ائیرپورٹ پہ سی اے اے ملازمین سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کی گئی اور زوردار احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور ائیرپورٹ سے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ بعد ازاں سی اے اے ملازمین کے دیگر مسائل کی حل تک تحریک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی اے اے میں ہونے والی بے ضابطگیاں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔