مزید خبریں

Jamaat e islami

چیئرمین سے EPWAکے وفد کی ملاقاتEOBI

ای او بی آئی چیئرپرسن محترمہ ناہید شاہ درانی سے ان کے دفتر میں ای او بی ائی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (EPWA) کے وفد بشمول چیئرمین اظفر شمیم، کور کمیٹی کے صدر قاضی عبدالجبار، سینئر نائب صدر متین خان ، جنرل سیکرٹری سید علمدار رضا، نائب صدر شمس الضحیٰ نے ملاقات کی۔ چیئرپرسن نے تمام مطالبات پر وفد سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنشنرز کے مطالبات کا تعلق مزید وسائل سے ہے، جس کے لیے وہ مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پنشنرز کو پنشن کے حوالے سے کسی بھی مرحلے پر تمام شکایت کا ازالہ کرنا اْن کی ترجیحات میں شامل ہے مزید بہتر خدمات مہیا کرنے کے لیے موجودہ تیز رفتار ٹیکنالوجی کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ چیئرپرسن نے پاکستان اسٹیل کی جانب سے جن پنشنرز کے حوالے سے بقایاجات کی رقم جمع ہو چکی ہے۔ ان کو جلد REVISE پنشن ادا کر دی جائے گی، دیگر ادارے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ، کراچی شپ یارڈ کے پنشنرز کی بھی ریوائز پنشن کے مسئلے کو بھی حل کرنے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے گی۔ دفتری کارروائی جاری ہے، ڈبل پنشن کو بحال کرنے کا پنشنرز کے حق میں فیصلہ کرانے کے لیے متعلقہ محکموں سے خط و خطابت جاری ہے، چیئرپرسن نے یقین دلایا یہ ڈبل جلد بحال کردی جائے گی۔ EPWA کے وفد نے پنشنرز کو اپنی تنظیم کی جانب سے فی سبیل اللہ ان کے مختلف مسائل کو حل کرانے کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ جس پر چیئرپرسن نے ان کو تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نعیم شوکت بھی موجود تھے۔