مزید خبریں

Jamaat e islami

حضرت حسین ؓ نے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،طارق مدنی

کراچی(پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ حضرت حسینؓ کے ساتھ کوفیوں نے وفا نہیں کی ،تاہم نواسہ رسول ؐنے باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں قاری محمد شفیق کی دعوت پر شہادت حسینؓ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق محمود مدنی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ حضرت حسین ؓ کی سیرت کومشعل راہ بنائے۔