مزید خبریں

Jamaat e islami

آغا سراج درانی کی لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری، لنگر بھی تقسیم کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی کی حضرت لعل شہبار قلندر ؒکے مزار پر حاضری دی اور صوبے و ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی ، آغا سراج درانی نے مستحق افراد میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی سرزمین ہے،صوبہ سندھ میں ان کے عمل و کردار کے باعث اسلام پھیلا۔آغا سراج خان درانی نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ محبت ،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا۔