مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی اور حیدرآباد کے چوکیدار نے اپنے ہی شہر کو لوٹا ہے،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر اپنے ہی شہر کو لوٹا ہے، کراچی اور حیدرآباد والے اپنے چوکیدار بدلیں۔ جن لوگوں نے کراچی اور حیدرآباد میں مون سون سے پہلے کالا پانی پھیر کر سڑکیں بنائی تھیں وہ سارا کالا پانی ایک بارش میں غائب ہوگیا۔ کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے بجلی کی مختلف کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس دینے ہوںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی سے پی ایس پی کے بلدیاتی امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔