مزید خبریں

Jamaat e islami

بجلی کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے عذاب بن گئی، عبدالجمیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت شہر میں بجلی کے بدترین بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔احتجاجی مظاہرے سے امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،سیکرٹری عبدالحفیظ ،ناظم علاقہ لانڈھی شرقی عبدالرحمان ودیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔بیس بیس گھنٹے بجلی نہیں آرہی ہے لیکن بل پورا بھیجا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کر کے کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے۔کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ۔عوام کو مہنگی بجلی فروخت کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔پورا شہر رات کو اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کا بحران ظلم کی انتہا ہے۔ حکمرانوںنے کراچی کے عوام کو لاوارث سمجھا ہوا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔کراچی کے عوام کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف اب خاموش نہیں رہیں گے اور پوری قوت کے ساتھ کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف احتجاج بلند کیا جائے گا۔