مزید خبریں

Jamaat e islami

لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک اور حکومت دونوں کے قابو میں نہیں،خرم شیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن کے الیکٹرک اورحکومت دونوں کے قابو میں نہیں ہے ،کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت منظور نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت میں کراچی کیلیے کے الیکٹرک کو اضافی بجلی دی گئی، امپورٹڈ حکومت نے کراچی دشمنی میں 300میگاواٹ اضافی بجلی واپس لے لی ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں بجلی کی ترسیل پر تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
،اگر 1 سال سے حکومت کو کے الیکٹرک کے واجبات نہیں ملے تو لائسنس منسوخ کریں، کارروائی کریں ۔حکومت ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ شہریوں کے ساتھ یہ سب ڈرامے کررہے ہیں حکومت کے بلیم گیم سے شہر میں کاروبار گھریلو صارفین مشکل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے سے پہلے کراچی کو برباد کرنا امپورٹڈ حکومت کا مشن ہے ۔امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آکر اپنی ناکامیوں کی لمبی فہرست تیار کی ہے، امپورٹڈ حکومت کیلیے عوام کو بے وقوف بنانا اتنا آسان نہیں۔