مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر بیراج پر 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی کا ریلا پہنچ گیا‘ ارسا

اسلام آباد (آن لائن) سکھر بیراج پر 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی کا ریلا پہنچ گیا جبکہ گڈو بیراج پر 4 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے،1 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے، یکم اپریل سے اب تک41 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔ ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہائو 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 78 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، دریائے سندھ میں تربیل اکے مقام پرپانی کی آمد1 لاکھ 65 ہزار اور اخراج1 لاکھ 36 ہزار کیوسک،
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ52 لاکھ ایکڑ فٹ اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر41 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ 69 ہزارکیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاو ٔ38 ہزارکیوسک ہے، منگلا ڈیم سے 10 ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ ایکڑ فٹ ہے تاہم تونسہ بیراج پرپانی کا بہاؤ کم ہونے لگا اور وہاں پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ 26 ہزارکیوسک ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 92 ہزار کیوسک ہے۔