مزید خبریں

Jamaat e islami

کورونا وائرس‘ملک بھرمیں 644 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کورونا کا پھیلا ئوجاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں644 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 170مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار505 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59 ہزار201 ہو چکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید22 ہزار126 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل2 کروڑ97 لاکھ 13 ہزار192 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔