مزید خبریں

Jamaat e islami

شہدا کا تمسخر اڑانے والوں کا احتساب ضروری ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کا تمسخر اُڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے‘ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے‘ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے‘ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتا ہے۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے پر بتادلہ خیال کیاگیا۔