مزید خبریں

Jamaat e islami

خیراتی اداروں کے نام پر جمع فنڈز پاکستان بھجوانے کا الزام، برطانیہ میں تحقیقات شروع

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے، چیرٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کر رہے ہیں، خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کیے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان بھجوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو شکایات موصول ہونے کی بعد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان میں قائم اسپتال اور یونیورسٹی کے نام پر برطانیہ میں فنڈز اکٹھے کیے گئے جو بعد میں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوئے، برطانوی تحقیقا تی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ اور فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے تفصیلی اکاؤنٹس بھی مہیا کیے گئے ہیں۔