مزید خبریں

Jamaat e islami

خطے میں روسی غلبہ ختم کرنے کیلیے امریکی وزیر خارجہ کا دورہ جنوبی افریقا

پریٹوریا (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن افریقا کے خطے میں بڑھتے ہوئے روسی اثر رسوخ کو ختم کرنے کے پیش نظر 3 ملکوں کا دور کرنے جمعے کو جنوبی افریقا پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے گزشتہ ماہ کے آخر میں افریقا کے ایک وسیع دورے کے بعد ہوا ہے۔ جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پیر (آج) کو اپنے ہم منصب نالیڈی پنڈور سے ملاقات کریں گے اور افریقا کے حوالے سے امریکا کی نئی سفارتی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہم منصب موجودہ اور جاری عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ نے گزشتہ ماہ افریقی ممالک کو مستحکم بین الاقوامی نظام کو فروغ دینے سے لے کر، موسمیاتی تبدیلیوں، خوراک کے عدم تحفظ اور عالمی وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تکنیکی اور اقتصادی مستقبل تشکیل تک جیو اسٹریٹجک کھلاڑی اور اہم ترین مسائل پر اہم شراکت دار قرار دیا تھا۔انٹونی بلنکن جو کہ گزشتہ برس منصب پر آنے کے بعد دوسری مرتبہ افریقی دورے پر گئے ہیں وہ رواں ہفتے عوامی جمہوریہ کانگو اور روانڈا کا بھی دورہ کریں گے۔