مزید خبریں

Jamaat e islami

محرم الحرام صبر و برداشت کا درس دیتا ہے،عدیل صدیقی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی ، نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محرم الحرام صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے ، سید الشہدا ء حضرت امام حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے جو لازاوال قربانی دی وہ مسلمانوں کے لیے تا قیامت مشعل راہ ہے ، جس پر عمل کر کے انسانوں کی بقاء ، سلامتی اور اقوام عالم میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ زندہ رہ سکتا ہے ، پاکستان کو پر امن مستحکم بنانے کے لیے امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کی جا ئے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں فول پروف حفاظتی اقدامات کیے ہیں اس کے بعد شہریوں کی ذمے داری ہے کہ پر امن ماحول میں مذہبی رسومات ادا کریں اور پاکستان کی تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لو گ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے
قانون پر عملدر آمد کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں ۔